قومی آل راونڈر عماد وسیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے آج ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،عماد وسیم کو پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے۔
عماد وسیم سے گزشتہ روز وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی نے معاملات حل کئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کاکول میں لگنے والے کیمپ میں عماد وسیم بھی شریک ہونگے،عماد وسیم ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ آج کرینگے۔