وفاقی وزیربرائےنجکاری عبدالعلیم خان کو چیئرمین نجکاری کمیشن بھی مقرر کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزیربرائےنجکاری عبدالعلیم خان کو ایک اور ذمہ داری سونپ دی گئی ۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے علیم خان کی بطور چیئرمین نجکاری کمیشن تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، چیئرمین نجکاری کمیشن تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا ۔