لاہور میں شوہر اور سسر نے مبینہ طور پر خاتون کے بال مونڈ دیے ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں پیش آیا ، جہاں ثوبیہ نامی خاتون کو اس کے شوہر ساجد اور سسر سردار محمد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرے میں بند کرکے سر کے بال مونڈھ دیے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں باپ بیٹے کو گرفتار کر لیاہے اور خاتون کو بھی پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور حقائق تفتیش مکمل ہونے پر ہی سامنے آ سکیں گے ، متاثرہ خاتون کا میڈیکل چیک بھی کروایا جائے گا ۔