لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیل منظور کرلی اور انہیں ایوان بالا کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
لازمی پڑھیں۔ سینیٹ الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کو دھچکا
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے بعد انہوں نے اپیلیٹ ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔
ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔