امیر بالاج قتل کیس کی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم احسن شاہ کے حوالے سے مزید تشویشناک انکشافات سامنے آگئے۔
پولیس کے مطابق امیر بالاج قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم احسن شاہ کا موبائل فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پولیس کو اہم لیڈزمل گئیں
پولیس کا دعویٰ ہے کہ احسن شاہ قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا، احسن شاہ ، ملک سہیل ، شوٹر مظفر اور مرکزی ملزم بلاول کی متعدد کالز بھی ٹریس کی گئی ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا بہنوئی خواجہ ندیم وائیں گرفتار
حکام کے مطابق احسن شاہ نے دوران تفتیش بیان دیا ہے کہ وہ طیفی بٹ سے ملنے جاتا تو موبائل گھر چھوڑ دیتا تھا۔
یاد رہے کہ احسن شاہ سی آئی اے پولیس کے پاس 23 مارچ تک ریمانڈ پر ہے۔