سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
ایس بی پی کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 13 ارب 39 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے ۔
سٹیٹ بینک کے ڈالر ڈیپازٹ10.5 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 2 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 13.4 کروڑ ڈالر ز بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کا ڈالر ذخیرہ پونے 2 ماہ کی درآمدات کے برابر ہے۔