اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی وکلاء سے طے شدہ ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کر لیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت کو مطمئن کریں کہ ڈائریکشن کی پابندی کیوں نہیں کی ؟۔
عدالت کی جانب سے یہ رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کتنے مقدمات میں قید ہیں ؟ اور اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کے دیگر کتنے قیدی ہیں ۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کے وکلاء سے ملاقات کرائی جائے تاہم، ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔