لاہور میں کینیڈین نوجوان کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ، بیوی نے اپنے دوست سے شادی کرنے کیلئے شوہر کو پاکستان بلایا اور پر قتل کروا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے 23 سالہ قنوت کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے پولیس نے قاتل عمیر کا پتا لگایا ا ور اسے مقتول کی بیوی اور ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔کینیڈین نوجوان علی رضا کے قتل کی واردات دراصل 3 مارچ کی رات ہوئی ، دکیتی کا رنگ دینے قاتل مقتول کا موبائل فون اور پر س ساتھ لے گیا لیکن بھاری مالیت کی کرنسی مقتول کی جیب میں ہی چھوڑ گیا ۔جب پولیس نے مقتول کی جیب سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمدکی تو ڈکیتی کا امکان وہیں رد کر دیا ۔
ڈی ایس پی نواں کوٹ حافظ ماجد نے بتایا کہ مقتول کی بیوی کو مشتبہ جان کر اس کا موبائل قبضہ میں لیا گیا اور جب موبائل ڈیٹا نہیں ملا تو پولیس کا شک یقین میں بدل گیا ، قنوت نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے ملزم عمیر کا نام بتایا ۔
ایس ایس پی اقبال ٹاون مغیث احمد نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے انکشاف کے بعد ملزم عمیر اور اس کے معاون ملزم مصطفیٰ کو گرفتار کیا، تفتیش میں انکشاف ہوا کہ پاکستان آتے وقت قنوت نے عمیر سے رابطہ کیا اور شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی ایک ہوٹل میں کی۔