خصوصی سرمایہ سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی مدد سے شمسی توانائی کے نئے منصوبے پر کام جاری ہے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ نےضلع مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ کےشمسی توانائی منصوبےکی ترقی کے لیے 2553 ایکڑ زمین حاصل کر لی ہے۔
ملکی و غیرملکی سرمایہ کار جس پیشرفت کے منتظر تھے اس شمسی منصوبے کیلئے زمین حاصل ہونے کے بعد ان کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کھل جائیں گے۔
یہ شمسی توانائی منصوبہ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی مہم میں حصہ ڈالے گا، جو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔
حکومت پاکستان کےفیصلے کےمطابق 600 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ مہنگے ایندھن پرمبنی بجلی کی پیداوار پر انحصار کم کرنے میں مدد دے گا۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ ضلع لیہ (1200 میگاواٹ) اور ضلع جھنگ (600 میگاواٹ) میں شمسی توانائی کے دو دیگر منصوبوں کے لیے زمین حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
ان منصوبوں کی تعمیر کے ذریعے سسٹم میں 2400 میگاواٹ شمسی توانائی کا اضافہ توانائی کی طلب کو پورا کرے گا۔