روپے کی قدر میں بہتری اور عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں غیرمتوقع طور پر گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوئی ہے۔
پاکستان میں گاڑیوں کی قمتیں گزشتہ چند برسوں سے اتنی زیادہ بڑھی ہیں کہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں تاہم ایک طویل عرصے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم سے کمی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ڈالر کی قیمت پر انحصار کرتا ہے، اسی لیے قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم رہنا ہے۔
کونسی کمپنوں نے اپنی کن گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی کی ہے؟
ہونڈا اٹلس کی بات کی جائے تو ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی ہے ۔
ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔
انڈس نے کن گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی؟
اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 59 ہزار سے کم کرکے 45 لاکھ 86 ہزار کردی جب کہ ٹویوٹا یارس کی تمام اقسام میں 73 ہزار روہے کی کمی کی گئی ہے۔
ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 26 ہزار، جبکہ ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 66 ہزار کردی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے لینڈ کروزر زیڈ ایکس 300 کی قیمت 3کروڑ 68لاکھ 29ہزار 36،829،000 کمی کے ساتھ 12 کروڑ کی ہو چکی ہے، جو کہ اس سے پہلے 15کروڑ 68لاکھ 29ہزار روپے کی تھی۔




















