استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ماڈل ٹاون آفس میں حلقے کے مختلف یوسی چیئرمین سے ملاقات کی جس دوران تمام افراد نے این اے 128 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
تفصٰلات کے مطابق عون چوہدری نے اس موقع پر حلقے کے تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ چند روز میں حلقے میں موجود رمضان بازاروں کے دورے بھی کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی ۔