سپریم کورٹ سے نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف مل گیا۔
عدالت نے نیشنل بینک کے ساڑھے 11 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نیشنل بینک ان ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 60 ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرے۔ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا۔
پنشن ادائیگی کے فیصلے کے خلاف نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی ۔سپریم کورٹ نے چھ سال بعد نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔