آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقات میںعلاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاع، سیکورٹی تعاون،دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نےپاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
ملاقات کےدوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےدوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
آرمی چیف سعودی وزیراعظم،وزیردفاع، مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر حکام سے بھی ملے۔