چھوٹے کاروباری افراد کو سو فیصد سود سے پاک قرض فراہم کرنے والی مدد گار ایپ ’’ فنجا ‘ ‘(Finja) نے ’’ اوپے ‘‘(OPAY) کی جانب سے ای ایم آئی لائسنس کی فروخت کے بقایا جات اد ا کرنے نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیاہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی جلد از جلد ان کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائے ۔
بدقسمتی سےاو پے کی عدم ادائیگی سے سنگین نتائج برآمد ہو رہے ہیں ،جس نے نہ صرف کمپنی کو عارضی طور پر اپنے آپریشنز کو سست کرنے اور عملے میں کمی پر مجبور کر دیاہے بلکہ ’اوپے ‘ کی لاپرواہی اور غیر پیشہ وارانہ رویے نے فنجا کے مثالی اقدامات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ ان اقدامات کے ذریعے چھوٹے کاروباری افراد کی کامیابی قومی مفاد کی بہترین مثال ہے ، جس کی کہانی زبان زد عام ہے ۔
فنجا نے اوپے کی جانب سے کی جانے والی مسلسل زیادتیوں کی پیش نظر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی کو ضابطہ خط لکھ دیاہے جس میں ایک منصفانہ حل کیلئے سہوت فراہم کرنے پر زور دیا گیاہے ۔
فنجا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے دعوے کو ہر سطح پر ثابت کرنے کیلئے تیار ہے اور اپنے کلائنٹس کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔
فنجا نے 12 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ کی سہولت فراہم کی ہے جس سے 35 شہروں میں 28 ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے کاروباری افراد کو فائدہ پہنچاہے ، اس کا 10 فیصد فنجا کی سرمایہ کاری ہے ، فنجا ملک کا واحد پیر ٹو پیر فنانسنگ پلیٹ فارم ہے ۔
فنجا کیا ہے ؟
فنجا لایا ہے آپ کے لیئے %100 سود سے پاک اسلامک کریانہ کریڈٹ جو کہ آپ فنجا کے منتخب شدہ ڈسٹری بیوٹر سے سامان خریدنے کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ %100 شرعی ہے کیونکہ اس میں فنجا سامان کی تجارت پر کریڈٹ دے رہا ہے اور اسکا طریقہ کار عام لون (قرضہ جات) سے بلکل مختلف ہے۔
یہ کریڈٹ آپ کو بغیر کسی شرط یا کاغذی کاروائی کے، انتہائی مناسب شرح منافع پر حاصل ہو گا۔ شروع میں یہ سہولت زیادہ سے زیادہ 50,000 روپے تک کے کریڈٹ کے لیئے ہوگی۔
سہولت حاصل کرنے کا طریقہ
اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے لیئے فنجا میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن ہونے کے بعد، سامان کی ڈلیوری کے وقت سامان کریڈٹ پر لینے کی درخواست فنجا ایپ کے ذریعے دیں۔ انوائس پر بننے والی رقم فنجا آپ کی طرف سے ادا کر دے گا۔ یہ رقم آپ فنجا کو منتخب کردہ معیاد کے مطابق 7، 15 یا 30 دن میں شرح منافع سمیت واپس کریں گے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمارا نمائندہ آپ کے پاس آکر آپ کی رجسٹریشن کرے اور سہولت کے بارے میں معلومات فراہم کرے تو فنجا کی ہیلپ لائن 03400007505 پر رابطہ کریں یا اپنے آرڈر بُکر/ ڈی ایس آر کو درخواست کریں کہ وہ فنجا کے منتخب کردہ نمائندے سے آپ کا رابطہ کروا دے۔