وزیر اطلاعت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے کو جیل میں سیکیورٹی اور کھانا مل رہا ہے، بیرسٹر سیف کو خیبر پختونخواہ کے عوام کی فکر کرنی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کے اپنے لوگ دے رہے ہیں، مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، تختیوں پر تختیاں نہیں لگا رہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نوازعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سوا تین کروڑ افراد کو باعزت طریقے سے رمضان پیکج دے رہی ہیں ، فوٹو سیشن گنڈاپور سرکار کا مشغلہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تانگہ پارٹی نے 10 سال پہلے کے پی کو ایک ہزار ارب روپے کا مقروض کیا۔