ایک ماہ کےلیے بجلی مزید 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا۔ نیپرا میں درخواست کی سماعت 28 فروری کو ہوگی۔ درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فروری میں پانی سے24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی کوئلے سے13.94 فیصد، درآمدی کوئلےسے1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔