اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی بیٹنگ پوزیشن بارے پہلی بار کھل کر بول پڑے۔
پی ایس ایل 9 کاٹائٹل اپنے نام کرنی والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کہامجھے لگتا ہے میں اوپر کےنمبر پراچھا کھیل سکتا ہوں، لیکن جہاں ٹیم کی ضرورت ہوگی وہاں میچزجتوانا چاہتا ہو،میری بالنگ میں ابھی بھی بہتری کی ضرورت ہے۔
شاداب کامزید کہنا تھا کہ جب پرفارمنس نہیں آئےگی تو تنقید تو ہوگی،جب اچھا کرتےہیں تو لوگ پیاربھی دیتے ہیں،ہرپلیٸرپاکستان سے ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہے، اگر عماد سے کوئی بات کرے تو واپس آئیں گے، میری خواہش ہے وہ پاکستان کے لیے کھیلیں۔
ہمارا یقین یہی تھا کہ ہم کہیں سےبھی میچ جتوادیں گے،یہ ٹاٸٹل میرے لیےبہت بڑا ہے اس میں بہت محنت لگی ہے،میری والدہ ہرکھلاڑی کو ماں والی فیلنگ دینا چاہتی ہے، شاہ برداران کی والدہ نہیں تو وہ ان کو پیار دیتی ہیں۔
شاداب خان نےکہا فلسطین کے جھنڈے لہرانا سب کا فیصلہ تھا،اگر مجھ سے پوچھے تو میں فتح فلسطین کے نام کروں۔