تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل آج بھی برقرار رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق حالیہ ہفتے کی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کمی ہو گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 278روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا،آج کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، 100 انڈیکس 252 پوائنٹس بڑھ کر 65 ہزار 68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔