شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کےمطابق قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نےجمع کرائی،قرارداد کےمتن میں کہاگیا کہ یہ ایوان شمالی وزیرستان میرعلی چیک پوسٹ پردشمن کےبزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
،قرارداد کےمتن میں پوری قوم دہشتگردی کےاس حملےمیں شہادت کابلند رتبہ پانےوالے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہے۔
متن میں کہا گیا کہ پوری قوم متحد ہوکرپاکستان فوج کےساتھ کھڑی ہے،شہدائےوطن کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،جام شہادت نوش کرنےوالے شہداء ہمارا فخر ہیں۔