پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک ، ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاک فوج کے شہدا کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈا انتہائی قابل افسوس ہے۔
لازمی پڑھیں۔ شہدا کے خلاف بولنے والوں اور دہشتگردوں میں رابطہ ہوسکتا ہے،خواجہ آصف
اپنے بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے اور جوانوں کی شہادت کو سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔