آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں324.03 روپےفی ایم ایم بی ٹی یواضافہ مانگ لیا، سوئی سدرن کی نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔
درخواست میں سوئی سدرن کا 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا، مقامی گیس کی مد میں ریونیوشارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا۔ اوگرا کی جانب سے درخواست پر20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔