صدراستحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا سکیورٹی فورسز پرحملہ بزدلانہ فعل ہے، پاک فوج نے قوم کا سرفخرسے بلندکردیا، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئےحکومت ہمیشہ پر عزم رہے گی۔
عبدالعلیم خان نے کرنل کاشف کی قیادت میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہامردانہ وارمقابلے سے فوجی افسران اور جوانوں نے ایک مرتبہ پھرنئی تاریخ رقم کر دی،پوری قوم آپ کے ساتھ ہے،شہداء کے اہل خانہ سے اظہار افسوس ہے۔