سابق وفاق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ضلعی کچہری پہنچاد یا گیا، میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نےلانگ مارچ کا فیصلہ کیا توحکومت چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمان نے چاہا تو پورا خیبر پختونخوا وفاق کیخلاف ہوگا، آصف زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین کےکسی ملک نےموجودہ حکومت کو مبارکباد نہیں دی، حکومت نے سعودی سفیر سے فون پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت 5 سال تو ہر گز نہیں چلتی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت تو مئی تک بھی نہیں چل سکتی۔