اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے بینک نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی۔
بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بےبنیاد اور غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکرتا ہے،بینک نوٹوں کےکاغذ سے پولیمرمیں تبدیل کیےجانے کےبارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کپاس پرمبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرزلمیٹڈ کی طرف سےبنیادی طور پرمقامی خام مال کا استعمال کرتےہوئے مقامی طور پرتیارکیا جاتا ہے
خیال رہے کہ پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کےاجرا کےبارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش میں ہیں،جس وجہ سے اسٹیٹ بینک نے تردید کی ہے۔