وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اس موقع پر شہبازشریف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی کابینہ کی اراکین کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات ہوئی جس دوران قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
پاک فوج نے وزیراعظم اور کابینہ کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، درپیش خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشتگردی کارروائیوں بریفنگ دی ، شہباز شریف اور کابینہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کی تعریف کی ۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کیلئےدرکار تمام وسائل فراہم کرے گی،عروج پاکستان کا مقدرہ ہے ، جس میں مسلح افواج کا کردار نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔
آرمی چیف نے جنرل عاصم منیر نے دورے اور فوج پر اعتماد بحال کرنےکیلئےوزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی ،ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سےنمٹنے میں حکومت کی بھرپورمعانت کریں گے۔ اس موقع پر سیاسی و عسکری قیادت نے قومی مفادات کو برقرار رکھنے، خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم ا عادہ کیا ۔