مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 سے آزاد امیدوار اقبال خان پتافی نے کہاہے کہ گنتی کا عمل آج نہیں ہو سکا ہے ، ہفتہ کے دن صبح نو بجے دوبارہ گنتی کی جائے گی ،
تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار اقبال خان پتافی نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے احکامات پر دوبارہ گنتی کے لیے صبح 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، کوئی قانونی کاغذات دکھا دیں جس کی وجہ سےدوبارہ گنتی کےعمل کوروکاہوا ہے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، انتخابات میں اقبال خان پتافی پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار عباس قریشی سے1506 ووٹوں سے ہار گئے تھے ،گنتی کاعمل ہفتہ کےدن صبح نوبجے دوبارہ ہو گا۔