شریعہ بورڈ پاکستان کے چیئرمین شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم رقم مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شریعہ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اس سال کم سے کم صدقہ فطر کی رقم 300 روپے فی کس ہو گی جو کہ دو کلو گندم کے آٹے کی قیمت کے برابر ہے جبکہ بیماری کے باعث روزہ چھوڑنے کا فدیہ بھی فی کس 300 روپے ہو گا۔
صدقہ فطر کی رقم جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے ، کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے جبکہ کشمش کے تناسب سے 4400 روپے ہو گا۔
بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔