پاکستان کا بڑا مسئلہ الیکشن میں دھاندلی ہے یا نئی حکومتوں کی کارکردگی عوام نے اپنی رائے دیدی۔
ملک کی بقاء کے لیےکام کرنے کےبجائے انتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والوں کے متعلق عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ“جو حکومت بن چکی ہے اسے چلنے دیں اور ملک کی بھلائی کا سوچیں،نہ کہ اپنی آپس کی لڑائی میں ملک کا بیڑا غرک کردیں”
“ہم بچپن سےدیکھتے آرہےہیں کہ انتخابات میں ہارنےوالا ایسےہی دھاندلی کاروناروتا رہتا ہےجبکہ ملک کےمعاشی مسائل پرکوئی کام نہیں کرتا”“تمام پارٹیوں کو مل کر پاکستان کےبہتر مستقبل کے لیے کوشش کرنی چاہیے”۔
“ہمارا گیس کا بل 85 ہزار آیا اور ہم یہاں بھوک سےمررہے ہیں ایسےمیں ہمارا دھاندلی سےکیا لینا دینا،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہے اس لیے جو بھی حکومت آئےوہ ملک کے مسائل کو حل کرے”،“تمام پارٹیاں اپنی کارکردگی پر توجہ دینگی تو عوام کو بہت ریلیف ملے گا”
“الیکشن میں دھاندلی ہوئی یا نہیں ہوئی، اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہمیں بس نئی آنے والی حکومت سے توقع ہے کہ وہ ہماری بھلائی کے لیے کام کرے”،“پرانی روش برقرار رکھیں گے تو یہ معاملات کبھی حل نہیں ہونگے۔
“عوام بھوکی مر رہی ہے،کاروبار بند ہے اور یہ سب اپنی لڑائیوں میں مصروف ہیں”،“اس حکومت پر اگر ابھی سے سوال اٹھانا شروع کردینگے تو یہ زیادتی ہے، ہمیں اسےموقع دینا چاہیے”