سجاول کے گاوں عبدالغنی سولنگی میں ایک ہی گھر کے 11 افراد کا ذہنی توازن بگڑ گیا ، محکمہ صحت کے اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو سول ہسپتال سجاول منتقل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کا کہناہے کہ متاثرہ افراد نےلاٹھیوں اور کلہاڑیوں کےوار سے بھینس کو مارڈالا، متاثرہ افراد دوران گفتگو اچانک لڑپڑتے ہیں،ایک دوسرے کو مارتے ہیں،اسلحہ تان کر دوسروں کو بھی مارتےہیں،لوگ بھاگ کر جان چھڑاتے ہیں،علاقہ مکینوں نے متاثرہ افراد کو رسیوں اور دوپٹوں سے باندھ دیا،ڈی سی سجاول کے نوٹس پرمحکمہ صحت کی ٹیم گاؤں عبدالغنی سولنگی پہنچی اور متاثرہ افراد کو سول ہسپتال سجاول منتقل کیا ۔محکمہ صحت کے حکام کا کہناہے کہ ابتدائی طورتمام افراد کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، متاثرہ افراد کو بعد میں کراچی یا حیدرآباد کے ہسپتالوں میں ریفرکیاجائےگا۔