ایبٹ آباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، لنڈی کوٹل، ضلع اورکزئی ، ہنگو سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن میں 130 کلومیٹر گہرائی میں ٹھا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ضلعی انتظامیہ نے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہر کے ہسپتال اور ریسکیو اداروں میں الرٹ جاری کر دیاہے جبکہ زلزلے کی نوعیت اور شدت کا پتالگایا جارہاہے ۔