سپریم کورٹ کی 3 رکنی انتظامی کمیٹی میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی 3 رکنی انتظامی کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور سینئرترین ججز جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اخترشامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔