پاکستان مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر بے تحاشا تنقید کے بعد مریم اکرام کو پارٹی قیادت نے اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بے تحاشا تنقید کے بعد مسلم لیگ ن نےمریم اکرام کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے دستبردار کروانے کا فیصلہ کیا ہے،قائد نواز شریف سخت ایکشن لیتے ہوئےمریم اکرام کو پارٹی قیادت نے اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ۔
پارٹی قیادت کی جانب سےمریم اکرام کو کہا گیا ہے کہ وہ 19مارچ سے قبل الیکشن کمیشن کو دستبرداری سے آگاہ کر دیں ،مسلم لیگ ن مریم اکرام کی دستبرداری کے بعد نئی نامزدگی کرے گی۔
لیگی قیادت کی جناب سے مریم اکرام کی سفارش کرنے والے لیگی رہنما ئوں کی سرزنش کی گئی ہے اوراس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔