ڈی آئی جی آپریشنز لاہورعلی ناصر رضوی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی،علی ناصر رضوی کوچکراور طبعیت میں بوجھل پن کی شکایت پر میو ہسپتال لایا گیا۔بعد میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی وزیراعلی پنجاب کے ساتھ جاتے ہوئے راستہ میں طبیعت خراب ہوئی۔سی ٹی او لاہور نےعلی ناصر رضوی کی طبیعت خراب ہونے پرفوری طور پراُنہیں میو ہسپتال منتقل کیاگیا۔
جہاں ڈی آئی جی آپریشنزکوابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی مختلف ٹیسٹ کیے گئے تقریبآ ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ میو اسپتال میں رہنے کے بعد طبیعت بحال نہ ہوئی تو ڈی آئی جی اپریشنز کو لاہور سروسزہسپتال ایمرجنسی میں منتقل کردیاگیا۔جہاں سٹی اسکین اور مختلف ٹیسٹ کیےگئے۔