کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کو پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں باولنگ کروانے کی اجازت دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق آج ملتان سلطانز کے خلاف پہلے مرحلے کا آخری میچ کھیل رہے ہیں لیکن انہیں چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ باولنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد کھیلنے کی اجازت تو دیدی گئی ہے لیکن ایمپائرز کے ایکشن کے بارے میں کسی بھی بعد کی رپورٹ کے نیتجے میں ان کی باولنگ اس وقت معطل کی جائے گی جب تک کہ وہ اس مسئلے کو درست کرنے کیلئے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ سے نہ گزر جائے ۔ عثمان طارق دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کراسکتے ہیں
واضح رہے کہ عثمان طارق کا بالنگ ایکشن کراچی کنگز کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا تھا، آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔