لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط سے آنے والے مسافر سے انتہائی قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم مقسط سے اُومان ایئر لائن کی پرواز WY-343پر لاہور پہنچا جہاں کسٹمز اہلکاروں نے مسافر کو مشکوک جانتے ہوئے اس کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے 18 جدید ایپل آئی فونز برآمد کر لیے گئے جس کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد ہے ، کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔