عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی شریک حیات وفات پاگئیں۔
ترجمان کے مطابق اسفندیارولی خان کی شریک حیات وفات پاگئیں، مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسفندیارولی کی اہلیہ کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران کے ساتھ ہیں، صدر مملکت کی مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔