تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انٹر بینک میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.75 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 190 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار990 ہوگیا۔