پاک فوج کے تحت بلوچستان لیوی اہلکاروں کا تربیتی کورس کشمور میں اختتام پذیر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی زیر نگرانی بلوچستان لیویز فورس کا 3 ماہ پر مشتمل تربیتی کورس مکمل ہوگیا۔ کورس میں بلوچستان لیویز کے 325 اہلکاروں کو تریبت فراہم کی گئی۔
پاک فوج کے اعلیٰ تربیت یافتہ ٹرینرز نے لیویز اہلکاروں کو اعتماد، مشکل ماحول میں کام کو سنبھالنا، جسمانی فٹنس، ہتھیاروں سے نمٹنا، انسداد دہشت گردی اور نظم و ضبط کی تربیت دی۔
خصوصی تربیتی کورس کا سب سے اہم جزو موجودہ حالات کے تناظر میں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ تھی۔ ٹریننگ میں سرچ آپریشن، کوئیک ری ایکشن فورس اور ناکہ بندی کا طریقہ کار، وی آئی پی سکیورٹی، بم ڈسپوزل، جدید مواصلات کا استعمال اور موبائل ٹریکرز شامل تھی۔