بھارت سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بنگلہ دیشی شہری کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق محمد سراج کو ڑے وال کے مقام سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا ، گشت پر مامور رینجرز اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے پر حراست میں لے لیاہے ۔رینجرز نے بنگلہ دیشی شہری کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کاآغاز کر دیا گیاہے جبکہ اس کے قبضہ سے بھارتی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے ۔