امریکا نے پاکستان سے ترقیاتی تعاون جاری رکھنے اور معیشت کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد کی یقین دہانی کروا دی۔
نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر منصوبہ بندی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے امریکی تعاون کو سراہا اور کہا کہ باہمی تعلقات مضبوط تر بنانے کیلئے پُرعزم ہیں ۔
اقتصادی بحالی کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے محمد سمیع سعید نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل کا مقصد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ترقیاتی تعاون اور معیشت کی بحالی کے لیے مدد کی یقین دہانی کروائی۔