کنسنگٹن پیلس نے پرنسز آف ویلز کیتھرین کی سرجری کے بعد پہلی باضابطہ تصویر جاری کردی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ونڈسر میں شہزادہ ولیم کی جانب سے لی گئی تصویر میں شہزادی کو اپنے تین بچوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ تصویر کے ساتھ مدرز ڈے کے حوالے سے پیغام تحریر کیا گیا ہے اور عوام کی مسلسل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کیتھرین نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں کے دوران آپ کی نیک خواہشات اور مسلسل حمایت کے لیے آپ کا شکریہ، "سب کو مدرز ڈے مبارک ہو۔"
تصویر میں کیتھرین کو ایک کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے اطراف میں شہزادی شارلٹ، پرنس لوئس اور پرنس جارج موجود ہیں۔