ملک میں گزشتہ چند روز کی بارشوں کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، اس سے قبل مسلسل دھوپ کے باعث لگتا تھا کہ گرمیاں آ چکی ہیں لیکن گزشتہ ہفتے بارشوں کے سلسلے نے نہ صرف اس احساس کو دور کردیا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ بلوچستان میں آج اور باران رحمت جاری رہے گی۔ 12 مارچ سے تیز بارش کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بادل برسیں گے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز رمضان کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں محکمہ موسمیات کے حکام کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ رمضان کا آغاز تو بہت ہی اچھا ہوگا کیونکہ رمضان کا آغاز بارشوں سے بھر پور ہوسکتا ہے، لیکن مجموعی طور پر اگر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات کی جائے تو پورا مہینہ بادل اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق اگر 2 دن بارش ہو گئی ہے تو اگلے 4 دن دھوپ نکلی رہے گی، اسی طرح پھر 2 سے 4 دن کی دھوپ کے بعد بارش ہو جائے گی، تومجموعی طور پر پورا مہینہ دھوپ اور بادل کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کا مطلب یہی ہے کہ موسم خوشگوار رہے گا۔
حکام کے مطابق رمضان کے بعد موسم کی صورتحال دیکھی جائے تو موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا اور پیش گوئیوں کے مطابق رواں برس بھی گرمی کی شدت میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ متوقع ہے۔