وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے محمود اچکزئی کو کوئی ووٹ نہیں ملا جبکہ آصف زرداری کو 47 ووٹ ملے۔
بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے آصف زرداری کو تاریخی کامیابی ملی جہاں ان کو صفر کے مقابلے میں 47 ووٹ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کےلے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب میں حصہ لیا۔
صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا، قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر کا ہال کے دروازے بند کرنے کا حکم دیدیا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اراکین نے اپنے اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔
صدارتی الیکشن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں380راکین نےووٹ کاسٹ کردیا، پنجاب اسمبلی میں352 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ سندھ اسمبلی میں 161اراکین، خیبرپختونخوااسمبلی میں 109 ممبران نےووٹ پول کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں47اراکین کےووٹ کاسٹ ہوئے۔