سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے فروری2024 میں 2.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ اور جنوری کے مقابلہ میں 6.2 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 18.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فروری 2024 کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 539.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 384.7 ملین ڈالر، برطانیہ 346 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 287.4 ملین ڈالر ملک ارسال کئے۔
اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے فروری 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بماہ بنیاد پر 6.2فیصد کمی اور سال بسال بنیاد پر 13فیصد اضافہ ہوا۔