معروف بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر ذو معنی پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو سوچ میں ڈال دیاہے جس میں انہو ں نے اپنی ایک بری عادت کا ذکر کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک سٹوری شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میری ایک بُری عادت ہے، میں یہ فرض کر لیتی ہوں کہ لوگوں میں عام شعور (Common Sense) ہوگا،لیکن میں اُس وقت آگ بگولا ہو جاتی ہوں جب مجھےپتا چلتا ہے کہ اُن لوگوں میں Common sense نہیں ہے۔‘‘
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ یہ خاص طور پر کس لیے ہیں تاہم اسے ذو معنی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ، بہرحال وہ اپنی اگلی ہی پوسٹ میں کافی مصروف دکھائی دے رہی ہیں ۔
اس سے قبل ثانیہ نے ایک اور پوسٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کیا تھا، اداکارہ نے ثانیہ مرزا کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تحفہ دیا تھا۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جبکہ شعیب ملک نے پاکستانی صف اول کی اداکارہ ثناجاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے ۔