سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کے معاملے پر جسٹس طارق مسعود کی جانب سے رائے دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کے معاملے پر جسٹس طارق مسعود کی قانونی رائے چیئرمین جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق مسعود کی قانونی رائے جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کوبھیج دی گئی ہے اور اس پر کونسل اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔
جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل میں 10 شکایات بھیجی گئی تھیں۔
شکایات پر قانونی رائے دینے کیلئے معاملہ جسٹس سردار طارق مسعود کے سپرد کیا گیا تھا۔