خیبر پختون خوا کے کابینہ اراکین کو محکمے تفویض کر تے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا میں محکمہ بلدیات ارشد ایوب ، محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس شکیل کو سونپ دیا گیا۔ اعلامیں کہا گیاہے کہ ، فضل حکیم موسمیاتی تبدیلی،جنگلات اورجنگلی حیات ،عاقب اللہ محکمہ آبپاشی،عدنان قادری محکمہ حج،اوقاف اورمذہبی امورکےوزیرمقررہو گئے ہیں ۔
میناخان آفریدی ہائیرایجوکیشن ، علی شاہ کومحکمہ صحت کاقلمدان سونپا گیاہے ، ان کے علاوہ محمدسجادزراعت،نذیراحمدعباسی ریونیو، پختون یارکوپبلک ہیلتھ، آفتاب عالم وزیرقانون وپارلیمانی اموراورانسانی حقوق ،خلیق الرحمان ایکسائزاینڈٹیکسیشن،فیصل ترکئی ایلیمنٹری تعلیم ، ظاہرشاہ محکمہ خوراک کا وزیر مقرر کر دیا گیا ۔
سیدفخرجہاں کوکھیل وامورنوجوانان کامشیر،مشعال اعظم خواتین کوبااختیاربنانے،زکوۃ،سوشل ویلفئیرکی مشیر، زاہدچن زیب کوسیاحت اورثقافت کا مشیر،خالد لطیف وزیراعلی کےمعاون خصوصی برائےسائنس اینڈٹکنالوجی ، عبدالکریم خان انڈسٹری،کامرس اینڈٹیکنیکل ایجوکیشن کےمعاون ،لیاقت علی خان وزیراعلی کےمعاون خصوصی برائےبہبودآبادی ،امجدعلی وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ اور مزمل اسلم کومشیرخزانہ خیبرپختونخوا مقررکردیاگیا ہے ۔