حکومت پاکستان نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا۔
وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے جاری زکوٰۃ نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس سے زکوۃ کٹوتی کی حد ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر کردی گئی۔
نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاؤنٹس اور ڈپازٹس پر کٹوتی ہوگی، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس سے زکواۃ کٹوتی یکم رمضان کو کی جائیگی۔