بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برسوں کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اداکار عمران خان نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ اور اونتیکا ملک واقعی ہی علحیدگی اختیار کر چکے ہیں ۔
انہوں نے ووگ انڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ 2019 میں الگ ہو گئے تھے۔
انٹرویو کے دوران عمران نے اپنی نئی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ لیکھا اور میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے قریب ہوئے۔
اونتیکا نے عمران کے ساتھ 2011 میں شادی کی تھی اور جوڑے کی امارا نامی ایک بیٹی بھی ہے، ان کی علیحدگی کی افواہیں 2019 میں شروع ہوئیں لیکن عمران اور اونتیکا نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔
گزشتہ سال یہ خبر آئی تھی کہ عمران اور اونتیکا نے الگ الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
2019 میں جب عمران اور اونتیکا کے بارے میں علیحدگی کی افواہیں شروع ہوئیں تو اونتیکا کی والدہ وندنا نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم سب خبریں پڑھتے ہیں اور میں آپ کو بتاتی ہوں کہ ایسی کوئی چیز نہیں ہے، کچھ اختلافات ہیں، جنہیں حل کیا جائے گا۔
عمران اور لیکھا نے حال ہی میں اپنی کزن اور عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔