ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں دو ہزار 750 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 358 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے 10 گرام سونے کے نرخ 1 لاکھ 95 ہزار602 روپے ہوگئے۔
قبل ازیں عالمی منڈی میں عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2174 ڈالر پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا تھا۔